اشتہار

مینگورہ،پانی کی قلت،دو جنریٹر کرائے پر حاصل کرلئے گئے

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔06اگست 2017ء )مینگورہ میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پانی کی قلت کو ختم کرانے کے لئے دو بڑے جنریٹر کرایہ پر حاصل کرلئے گئے ، دو مزید جلد پہنچ جائیں گے ، ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین اور ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان کے ذاتی کوششوں سے مینگورہ شہر میں شدید لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پانی کی قلت ختم کرنے کیلئے دو بڑے جنریٹر پنجاب سے کرایہ پر لے کر سوات پہنچا دیئے گئے ، دونوں جنریٹرز کوشاہدرہ اور راجہ آباد کے ٹیوب ویلوں پر لگا د یا گیا ہے جس سے پانی کا مسئلہ حل کافی حد تک حل ہوگیا ہے ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل حکیم نے کہا کہ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کو پانی کی کمی کا سامنا ہے ، اس وجہ سے چار بڑے جنریٹروں کو کرایہ پر حاصل کیا گیا ہے جن میں سے دو جنریٹر پہنچ گئے ہیں جبکہ دو مزید جنریٹر بہت جلد پہنچ جائیں گے جس سے مینگورہ شہر میں پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔

اشتہار

Fazal HakeemLoad sheddingWater

اشتہار