اشتہار

شانگلہ،بجلی شارٹ سرکٹ سے مکان میں آتشزدگی،سات افراد جھلس گئے

اشتہار

شانگلہ (زما سوات ڈاٹ کام۔17اگست2017ء ) شاہ پور کے علاقے امبیلہ میں بجلی شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی ،7افراد جھلس گئے 2کی حالات تشویشناک ،ضلع شانگلہ یوسی شاہ پورکے علاقے امبیلہ میں نصراللہ نامی شخص کی گھر میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں سات افراد جھلس گئے جن میں دو کی حالات تشویشانا ک بتائی جاتی ہے ،واقعے کے بعد علاقے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی افراد کو گھروں سے نکال کر انہیں ہسپتال منتقل کردیاجس میں دو زخمیوں کی حالاتتشویشناک بتائی جارہی ہیں۔ زخمیوں میں نصراللہ ولد منتظر ،عمران ولد منتظر ،احسان ولد منتظر ،تاج محل زوجہ منتظر ،ختم النساء زوجہ منظر ،بشارینہ زوجہ سید عیان اور رابعہ زوجہ محمد نظرپور شامل ہیں۔

اشتہار

FireShangla

اشتہار