اشتہار

اقوام کی ترقی کا راز تعلیم میں مضمر ہے،فضل خالق

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔19اگست2017ء)ایس ڈی ای اوفضل خالق نے کہاہے کہ اقوام کی ترقی کا راز تعلیم میں مضمر ہے جبکہ علم کی بدولت انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ حاصل ہے، بہترین منصوبہ بندی کے تحت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے نسبت سرکاری سکولوں کی کارکردگی بہتر ہورہی ہے ،، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزپرائمری سکول امانکوٹ ،رحیم آباد ،قمبر اور بلوگرام پرائمری سکول کا اچانک دورہ کرنے کے موقع پراساتذہ اور میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انہوں نے سکولوں کے بچوں سے سوالات کرکے ان کی قابلیت ،اساتذہ کی محنت اور تعلیمی معیار کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں تسلی بخش قرار دے دیا ،انہوں نے کہا کہ ٹھوس منصوبہ بندی اور اساتذہ کرام کی بہترین کارکردگی کی بدولت سرکاری سکولوں کا معیار بلند ہورہاہے جبکہ عوام کے اعتماد کی وجہ سے پرائیویٹ سکولوں کے طلبہ سرکاری سکولوں کی طرف آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیم امیروں کی زینت اور غریبوں کی دولت ہے جن اقوام نے تعلیمی میدان میں ترقی کی ہے وہ آج پوری دنیا پر حکومت کررہی ہیں۔

اشتہار

Fazal KhaliqSDEO Education

اشتہار