اشتہار

پاک فوج کے زیر اہتمام اساتذہ کی دوروزہ ٹریننگ اختتام پذیر

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔26اگست 2017ء )پاک فوج کے زیر اہتمام سوات اور ضلع شانگلہ کی اساتذہ کی دوروزہ ٹریننگ اختتام پذیر ہوگئی، دونوں اضلاع کی 150مردو خواتین اساتذہ کو جدید درس وتدریس کے طریقوں سے آگاہی دلائی گئی، پاک فوج نے مٹہ کے علاقے میں2 فیلڈرجمنٹ آرٹلری کے زیر اہتمام اس ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا تھا جس میں دونوں اضلاع سے شریک اساتذہ کو جدید طریقہ ٹیچنگ میڈالوجی سے روشناس کیا گیا ، اس ورکشاپ میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے ایک بک فیئر کا بھی اہتمام کیا تھا جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ، ٹریننگ کے اختتام پر ڈی ای او سوات محمد امین اور میجر نجم الثاقب نے ٹریننگ میں شریک اساتذہ میں اسناد تقسیم کئے ۔

اشتہار

ArmyTeachersTraining

اشتہار