اشتہار

لنڈاکے چیک پوسٹ پر کمسن بہن بھائی سے ایک کلو چرس برآمد

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔30اگست2017ء )سوات میں معصوم بچوں کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کا نیا طریقہ دریافت کرلیا گیا،لنڈاکے پولیس کے مطابق چیک پوسٹ پر ایک ہائی ایس کی تلاشی کے دوران شک کی بنا پر دس سالہ ازیتا اور اُس کے12سالہ بھائی خانداب ولد لعل محمد سکنہ بورڈ پشاور کی تلاشی لی گئی ،اس دوران بچی کے کمر سے باندھے بیلٹ میں سے ایک کلو گرام سے زائد چرس بر آمد کرلیا گیا،بچوں نے پولیس کو بتایا کہ ان کے والد بیلٹ کے ذریعے ان کی کمر سے چرس باندھ کر انہیں پشاور سے سوات بھیجتے ہیں جہاں پر منشیات کے ڈیلران اُن سے چرس وصول کر کے واپس پشاور بھجواتے ہیں،پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ بچے اکیلے سفر کر رہے تھے اور ان کے ساتھ کوئی نہیں تھا جس پر پولیس کو شک ہوا اور ان کی تلاشی لی گئی۔

اشتہار

ArrestedPolice

اشتہار