اشتہار

سوات وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی منظوری لے لی ہے،مسرت احمد زیب

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔6ستمبر2017ء )ممبر قومی اسمبلی مسرت احمد زیب نے کہا ہے کہ سوات کی ترقی اور یہاں کے عوام کی خوشحالی اولین ترجیح ہے ، اس مقصد کیلئے سوات وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی منظوری لے لی گئی ہے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا مقصد صرف اور صرف سوات کے عوام کی خوشحالی اور ترقی ہے ، اس خطے کی عوام نے ملکی بقاء کیلئے جو قربانیاں دی ہیں اسکو حکومتی اور عالمی سطح پر منوانا ہے، اس مقصد کیلئے میں نے اپنی زندگی وقف کردی ہے انہوں نے کہا کہ سوات میں دہشت گردی ہو ،سیلاب ہو یا زلزلہ اس میں قربانیاں یہاں کی عوام نے دی ہے اور اب ایک مخصوص ٹولہ اس قربانی کے دعوے کر رہی ہے لیکن یہ بات دنیا کے سامنے عیاں ہے کہ اس مٹی پر امن کی بحالی میں سوات بھر کی عوام کا کردار شامل ہے، انہوں نے کہا کہ سوات کی تعمیر و ترقی کا جو بیڑہ اٹھا رکھا ہے اس میں کافی حد تک میابیاں ملی ہیں اور اب سرکاری سطح پر سوات میں خواتین کیلئے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی منظوری لے لی گئی ہے جس کا باقاعدہ لائسنس بھی جاری کیا گیا ہے اور اس کیلئے جلد دفتر بھی کھولا جائیگا جس کی افتتاحی تقریب کیلئے غیر ملکی سفراء اور وزرا ء کو مدعو کیا جارہا ہے۔

اشتہار

Musarrat Ahmad ZebWomen Chamber of commerce

اشتہار