اشتہار

علیگرامہ،آتشزدگی سے مکان میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔11ستمبر2017ء )سوات کے علاقے علیگرامہ میں مکان میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی، مکان میں موجود تمام قیمتی سامان جل کرراکھ کاڈھیر بن گیا، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے آگ بجھا کر دیگر مکانات کو نقصان سے بچالیا، گزشتہ روز علی گرامہ کے علاقے میں وزیر نامی شخص کے گھر میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو لپیٹ میں لے کر اس میں موجود بیشتر قیمتی سامان کا جلا کر راکھ کردیا ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک کر ملحقہ گھروں کو نقصان سے بچایا۔

اشتہار

Fire in HouseKabal

اشتہار