اشتہار

اوڈیگرام کی سبزی منڈی سرکاری ہے،غیر قانونی منڈی کی اجازت نہیں دی جائے گی،اجلاس میں فیصلہ

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔15ستمبر2017ء)مینگورہ شہر سے سبزی منڈی کی اوڈیگرام منتقلی اور جنرل بس سٹینڈ کے منتقلی کا حتمی فیصلہ ،اے سی بابوزی کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک اعلی سطحی اجلاس زیر صدارت چیر مین ڈیڈک کمیٹی ایم پی اے فضل حکیم خان ہوا جس میں تحصیل ناظم اکرام خان ،ایس پی خانخیل ،اے سی بابوزی شہاب محمد خان ،ٹی ایم او خضر حیات شاہ ،اے ڈی او فنانس ریاض علی خان سمیت دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ مینگورہ شہر سے سبزی منڈی اور جنرل بس سٹینڈ کو فوری طور پر منتقل کیا جائیں اور اسکے لئے مختص جگہ اوڈیگرام کو منتقل کرنے کیلئے اے سی بابوزی شہاب محمد خان کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا فضل حکیم خان نے کہا کہ مینگورہ شہر میں ٹریفک کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے سبزی منڈی اور جنرل بس سٹینڈ کی منتقلی نا گزیر ہوچکی ہے اس موقع پر تحصیل ناظم اکرام خان نے کہا کہ سوات میں اوڈیگرام کی سبزی منڈی سرکاری منڈی ہے اسکے علاوہ کسی کو غیر قانونی یا ذاتی منڈی کی اجازت نہیں دی جائیگی اور غیر قانونی سبزی منڈی یا کسی اور جگہ بنانے کے خلاف سخت ایکشن کیا جائیگا ۔

اشتہار

TMAVegetable Market

اشتہار