اشتہار

“امن اور صحافیوں کا کردار” کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔25ستمبر2017ء)سوات پریس کلب کے صدر شہزاد عالم ، غلام فاروق ، رشید اقبال اور سی ایس ای ڈی کے حامد حسین نے کہا ہے کہ امن کے قیام میں صحافیوں کا کلیدی کردار ہے اور سوات کے صحافیوں نے امن کے قیام کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، سوات پریس کلب میں سی ایس ای ڈی کے زیر اہتمام ایک روزہ “امن اور صحافیوں کا کردار “کے تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات میں قیام امن کے لئے صحافیوں نے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے ، انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں اور معاشرے کی اصلاح کے لئے اہم کردار ادا کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سی ایس ای ڈی صحافیوں کی تربیت کے لئے رول ادا کررہی ہے اور اس طرح کے تربیتی ورکشاپ سے صحافیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

اشتہار

Press ClubSwat Press Club

اشتہار