اشتہار

عمران خان نے نوجوانوں کو گمراہ کردیا ہے،مولانا گل نصیب

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔ یکم اکتوبر2017ء) جمیعت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا گل نصیب خان نے کہا ہے کہ جب تک پارلیمنٹ با اختیار نہ ہو تب تک طالبان،داعش اس ملک کے ساتھ کھیلتے رہیں گے،ہر کام فوج نہیں کرسکتی،جمہوری حکومت ہی صحیح معنوں میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مٹہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ووٹ کا صحیح استعمال ہی ملک کو صحیح راستے پر گامزن کرسکتا ہے عوام آئندہ الیکشن میں اپنے ووٹ کا صحیح استعمال یقینی بنائے،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نوجوانوں کو غلط راستے پر ڈال دیا ہے،طلباء و طالبات کو ایک ساتھ بٹھانا کونسا اچھا اقدام ہے،انہوں نے کہا کہ اس ملک میں ہر کام فوج نہیں کرستی فوج صرف مہمات کے لئے ہے اور ملک میں فوجی حکومت کو جمہوری حکومت سے ناقص قرار دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ عوام علماء کو ووٹ دے تاکہ ملک میں مشکلات کا خاتمہ ہو،آٹھ اکتوبر کو سوات میں طاقت کا بھر پور مظاہرہ کریں گے،کارکنان جمیعت کا پیغام گھر گھر تک پہنچائے۔

اشتہار

JUIMolana Gul Naseeb Khan

اشتہار