اشتہار

ڈگری کالج میں پاک فوج کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔03اکتوبر2017)پاک فوج اور وجیہہ تھلیسمیا سنٹر کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیاگیا،ڈگری کالج مینگورہ میں منعقدہ کیمپ میں طلباء نے بھر پور حصہ لیا اور خون کے عطیات دئے، اس موقع پر پاک فوج کے کرنل محمد عرفان ملک نے کیمپ کا دورہ کیا اور طلباء کے جذبے کو سراہا،کرنل محمد عرفان نے کیمپ کے حوالے سے بتایا کہ کیمپ کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے،تھلیسمیا میں مبتلا بچوں کو خون کی اشد ضرورت ہوتی ہے اور اسی ضرورت کو پوری کرنے کے لئے کیمپ کا انعقاد کیاگیا ہے، کیمپ میں جمع کئے گئے خون کے عطیات وجیہہ تھلیسیما سنٹر کے بچوں کو فراہم کردئے گئے۔

اشتہار

Blood Donation CampDegree CollegePak Army

اشتہار