اشتہار

سوات میں میڈیا کالونی کی منظوری دے دی گئی

اشتہار

سوات( زما سوات ڈاٹ کام۔04اکتوبر2017ء)سوات پریس کلب کے صحافیوں کے لئے سوات ماڈل ٹاؤن میں میڈیا کالونی کی منظوری دیدی گئی ،سوات پریس کلب کے وفد نے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد سے ملاقات کی، وفد میں سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم ، سوت یونین آف جرنلسٹس کے صدر غفور خان عادل ، جنرل سیکرٹری سعید الرحمن اور یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری جاوید اقبال میرخانخیل شامل تھے۔ ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ سوات ماڈل ٹاؤن میں صحافیوں کیلئے ایک میڈیا کالونی کی منظوری دیدی گئی ہے جس میں صرف سوات پریس کلب میں رجسٹرڈ صحافی پلاٹس حاصل کرسکیں گے۔وفد ممبران نے ڈاکٹر امجد علی کو صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے بہت جلد ملاقات کریں گے اور ان کے مسائل کی حل کے لئے اقدامات اٹھائیں گے۔ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ سوات میں شروع ماڈل ہاؤسنگ سکیم ایک بہت بڑا سکیم ہے جس سے سوات کے عوام کو بہت فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس سکیم سے سوات کے لوگوں کو روز گار کے مواقع حاصل ہوں گے۔

اشتہار

Media colonySwat Press Club

اشتہار