اشتہار

گراسی گراؤنڈ میں جماعت اسلامی کا جلسہ تاریخ کا بڑا جلسہ ثابت ہوگا،محمد امین

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :12اکتوبر2017ء )امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے،عوام کا مکمل اعتماد جماعت اسلامی پر ہے،گراسی گراؤنڈ کے جلسے میں کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت اس بات کی گواہی دے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کبل میں نئے امراء کے حلف برداری کی تقریب کے موقع پر کیا،اس موقع پر تحصیل کبل میں جماعت اسلامی کے نئے امراء نے حلف اٹھا لیا،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جدوجہد کا محورایک خوشحال اور ترقیافتہ پاکستان بنانا ہے،اس مقصدکے حصول کے لئے جماعت اسلامی 29اکتوبر کو گراسی گراؤنڈ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریگی جو کہ ضلع سوات کی تاریخ کا سب سے بڑاجلسہ ثابت ہوگا۔

اشتہار

Election 2018Jamat islamiMuhammad Amin

اشتہار