اشتہار

ختم نبوتؐ میں ترمیم کرنے والوں کو فی الفور سزا دی جائے،راحت علی خان

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :12اکتوبر2017ء)ضلعی کونسلر راحت علی خان نے کہا ہے کہ حکومت عقیدہ ختم نبوتؐ میں تر میم کرنے والوں کے خلاف عملی اقدامات اٹھائیں اور عقیدہ ختم نبوتؐ کو چھیڑنے والوں کے خلاف کارروائی کریں تاکہ آئندہ کوئی بھی ایسی جرات نہ کرسکے ، ان خیالات کا اظہار یونین کونسل گل کدہ کے ضلعی کونسلر راحت علی خان و دیگر نے سوا ت پریس کلب کے سامنے سول سوسائٹی کی طرف سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ختم نبوت قانون کی پاسداری اور تحفظ تمام مسلمانوں کا فریضہ ہے ، ختم نبوت کا منکر کافر ہے ، لہٰذا جس نے بھی یہ ناپاک جرات کی ہے ان کو عبر تناک سزادی جائے ، اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے نعرے درج تھے ، مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت میں کی قسم کی ترامیم برداشت نہیں کی جائیگی ، حکومت فی الفور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کریں ۔

اشتہار

Press ClubProtestRahat Ali Khan

اشتہار