اشتہار

سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے اجلاس طلب

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:21اکتوبر2017ء) سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال میں صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ایک اجلاس زیر صدارت ایم ایس ڈاکٹر جہانگیر خان منعقد ہوا ، اجلاس میں وار ڈ ز عملہ اور خصوصاً ڈی ایم ایس ڈاکٹر ملک سعید اللہ خان نے بھی شرکت کی ، ایم ایس ڈاکٹر جہانگیر نے ڈرائیور بشیر اور عملہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ روزانہ بنیادوں پرا نسری نریٹر مشینری کے ذریعے ہسپتال کے تمام گند اور فضلات کو تلف کریں اور ہسپتال میں مریضوں کا خیال رکھیں ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر سعید اللہ خان نے کہا کہ ہسپتال عملہ صفائی کے حوالے سے غفلت نہ کریں ، وارڈز میں شکایات پر کارروائی کی جائیگی ، ایم ایس ڈاکٹر جہانگیر خان نے کہا کہ سیدو شریف ہسپتال پر پورے ملاکنڈ ڈویژن کا بوجھ ہے اور ہسپتال میں عملہ پر اس سلسلے میں بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔

اشتہار

Saidu Hospital

اشتہار