اشتہار

بریکوٹ،گورتئی میں دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل،ملزمان گرفتار

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:19نومبر2017ء) بریکوٹ کے علاقہ گورتئی میں دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل،پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق ایک ہفتہ قبل مقتول 19 سالہ شاہد خان کے بھائی نے رپورٹ کرائی تھی کہ اُن کا بھائی لاپتہ ہوگیا ہے،جس کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا اور مقتول کے قریبی ساتھی لعل زادہ کو گرفتار کرلیا،ملزم نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ انہوں نے دیگر ساتھیوں سلمان اور اکرام کے ساتھ مل کر شاہد خان کو قتل کر کے اس کی لاش کھیتوں میں دفنا دی تھی ،پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر لاش کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا اور تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اشتہار

BarikotdeadFiring

اشتہار