اشتہار

سوات میں’’مہذب شہری منظم ٹریفک‘‘مہم کاآغاز

اشتہار

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام:29نومبر2017ء) سوات میں’’مہذب شہری منظم ٹریفک‘‘مہم کاآغاز، پہلے سلام پھرکلام اورپولیس کاعوام کیساتھ دوستانہ رویہ اختیارکرنے کی ہدایت، مہم چارمہینے تک جاری رہے گی۔ سوات میں کیپٹن واحد محمود نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاچارج سنبھالتے ہی ٹریفک کے نظام کو درست کرنے کیلئے طریقہ کار وضع کردیاہے ، سوات پریس کلب کے نمائندہ وفد جن میں چیئرمین شہزاد عالم، صدر یونین آف جرنلسٹس غفورخان عادل ودیگر عہدیداران سعیدالرحمان، جاویداقبال، فضل رحیم خان ، رشیداقبال، سلیمان یوسفزئی، محمدحیات چمن، شیرین زادہ ، زبیرخان شامل تھے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ سوات میں ٹریفک کانظام درست کرنے پر توجہ دی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے 4مہینوں کیلئے ’’مہذب شہری منظم ٹریفک اورپہلے سلام پھرکلام ‘‘ کے حوالے سے ایک مہم چلانے کاآغاز کردیاہے ، اورٹریفک کے حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگرکرنے کیلئے پمپلٹ بھی تقسیم کریں گے ، انہوں نے کہا کہ اس طرح لوگوں کو ان کے علاقوں میں ڈرائیونگ لائسنس فراہم کرنے کیلئے موبائیل گاڑی بھی چلائیں گے اورہرتحصیل کی سطح پر بندوبست کیاجارہاہے۔انہوں نے کہا کہ جرمانوں پرانحصارکرنے کے بجائے ٹریفک کے نظام کودرست کرنے پرتوجہ دی جارہی ہے۔

اشتہار

DPOPoliceTrrafic

اشتہار