اشتہار

فتحپور میں محکمہ فارسٹ کی کارروائی،ٹمبر مافیا کے نو افراد گرفتار

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:یکم نومبر2017ء) محکمہ فارسٹ کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے ٹمبر مافیا کے ارکان کو گرفتار کرلیا،ملزمان نے گاؤں پیا جرو میں درخت کاٹے تھے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں سوات کے علاقہ فتح پور کے گاؤں پیا اور جرو میں ٹمبر مافیا کی جانب سے جنگل میں قیمتی درخت کاٹے گئے تھے جس پر محکمہ فارسٹ نے کارروائی کرتے ہوئے جمعہ کے دن ٹمبر مافیا کے نو افراد کوپکڑ لیا،گرفتار افراد میں حبیب الرحمان، عبدالرحمان، جنت، حضرت ، محمد ایاز، سید عمر ، قادر علی اور منظور شامل ہیں جن پر فارسٹ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

اشتہار

ForestTimber Mafia

اشتہار