اشتہار

مینگورہ،درجنوں نوجوان دیگر پارٹیوں سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شامل

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:11دسمبر 2017ء)رنگ محلہ مینگورہ میں درجنوں نوجوان دیگر پارٹیوں سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شامل ہوگئے ۔ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا کہ نوجوانوں کا رخ جماعت اسلامی کی طرف ہے ،جماعت اسلامی اقتدار میں آکر نوجوانوں کی مسائل ترجیحی بنیادو ں پر حل کریگی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں،ہمارے پاس مینگورہ شہر کے مسائل کے حل کے لئے بہترین منصوبہ ہے ،انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ آنے والے الیکشن میں عوامی ووٹوں سے اقتدار میں آکر بنیادی مسائل گھر کے دہلیز پر حل کریں گے ۔

اشتہار

Jamat islami

اشتہار