اشتہار

کالجوں کے فیسوں میں اضافہ سراسر ظلم اور ذیادتی ہے،واجد علی خان

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:13دسمبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور نامزد امیدوار پی کے اسی واجد علی خان نے کہا ہے کہ کالجوں کے فیسوں میں اضافہ صوبائی حکومت کی تعلیمی ایمرجنسی پر سوالیہ نشان ہے ، ایک طرف حکومت تعلیمی ایمر جنسی کے دعوے کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف نئے نسل پر تعلیم کے دروازے بند کئے جارہے ہیں ، انہوں نے ٹیکنیکل کالجوں اور سرکاری تعلیمی اداروں کے فیسوں میں اضافے پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ایمر جنسی کے حوالے صوبائی حکومت کے قول فعل میں تضاد ہے اور فیسوں میں اضافہ ہی نئے نسل کیلئے دروازے بند کرانے کے مترادف ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم اس ناانصافی کے شدی الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فیسوں میں اضافے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔

اشتہار

ANPfeesstudentsWajid Ali Khan

اشتہار