اشتہار

پرائمری سکول مٹلتان کی عدم تعمیر،طلباء کا شدید سردی اور برف میں احتجاج

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :14دسمبر2017ء )گورنمنٹ پرائمری سکول مٹلتان کی عدم تعمیر کے خلاف طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کیا،طلباء کا کہنا تھا کہ وہ کھلے آسماں تلے شدید سردی اور برف میں برآمدوں میں بیٹھے رہتے ہیں جبکہ کئی سال گزر گئے ،بار بار احتجاج ہوئے مگر زلزلہ میں متاثرہ سکول کی عمارت تعمیر نہ کی جا سکی،طلباء نے برف پر کھڑے ہو کر اسکول کی تعمیر کے لئے احتجاج کیا اور حکومت سے اسکول کو فوری طور پر تعمیر کرنے کا مطالبہ بھی کیا،واضح رہے کہ مذکورہ سکول زلزلے میں ناکارہ ہوگیا تھا جس کے بعد سکول کے طلباء باہر برآمدوں میں بیٹھے رہتے ہیں جبکہ صوبائی حکومت کی تعلیمی ایمرجنسی بھی کہی دکھائی نہیں دے رہی،بچوں اور علاقہ عمائدین نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ سکول کی عمارت جلد از جلد تعمیر کی جائے تاکہ بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچ سکے۔

اشتہار

MatiltanProtestSchoolstudents

اشتہار