اشتہار

سوات میں سال 2017 پرامن ثابت ہوا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:31 دسمبر2017ء) سوات میں سال2017 پرامن طریقے سے گزرا،بدامنی کا کوئی بڑا واقعہ رونما نہیں ہوا،غیرت کے نام پر قتل کے واقعات اور خودکشی کرنے کا رجحان زیادہ رہا،سال 2017ء میں سوات میں بد امنی کا کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا۔ عید الفطر کے موقع پر کالام روڈ پر دو چھوٹے بم دھماکے ہوئے تھے جن میں فورسز کے تین جوان معمولی زخمی ہوئے ،دو ماہ قبل ملم جبہ میں بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوا تھا ۔ اس کے علاوہ اس سال ٹارگٹ کلنگ کا کوئی خاص واقعہ بھی پیش نہیں آیا۔ 2009ء میں نقلِ مکانی کے بعد یہ سال سب سے پُرامن رہا جس کو سوات کے لوگ خوش بخت سال قرار دے رہے ہیں۔ سوات سال2017 میں غیرت ک نام پر قتل کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ 16 سے25 سال تک کے افراد میں خودکشی کا رجحان بھی زیادہ رہا اور ضلع بھر میں خودکشی کے مختلف واقعات رونما ہوئے،سال2017 سیاحت کے حوالے سے کافی مفید ثابت ہوا اور عیدالافطر اور عید الاضحیٰ کے موقع پر لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں نے سوات کا رخ کیا۔

اشتہار

2017Swat V alley

اشتہار