اشتہار

نقیب اللہ محسود کے قتل کے خلاف این وائی او کی جانب سے احتجاج

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:21جنوری2018ء) نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کاکراچی میں قتل ہونے والے نقیب اللہ محسود کے قاتلوں کے خلاف سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین نشاط چوک سے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب پہنچ گئے جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پرمختلف نعرے درج تھے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے این وائی او کے ضلعی صدر حیدر علی شاہ ، سابقہ صدر ڈاکٹر افتخار شاہ اور شیراز خان نے کہا کہ ہم کراچی میں قتل ہونے والے پختون نوجوان نقیب اللہ محسود کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ نقیب اللہ محسودکو بے گناہ مارا گیا ہے ان کے قتل میں ملوث افراد کو پھانسی دی جائے ، انہوں نے کہا پختون قوم سے جو ظلم اور زیادتی ہورہی ہے اسے بند کیا جائے کیونکہ پختونوں نے ہمیشہ اپنے وطن عزیز کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اور پختون قوم کو اس کے بدلے میں یہ صلہ دیاجا رہا ہے کہ ان کے بچوں کو بے گناہ ماراجارہا ہے ، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نقیب اللہ محسود کے قتل میں ملوث افراد کو پھانسی دی جائے اوران کے لواحقین کو معاؤضہ دیا جائے ، انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے اس سلسلے میں فوری اقدام نہیں کیا تو احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔

اشتہار

ANPNaqeebNYO

اشتہار