اشتہار

سوات،مختلف واقعات میں شادی شدہ خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام: 30جنوری2018) سوات میں مختلف واقعات میں شادی شدہ خاتون سمیت دو افراد جاں بحق،پولیس ذرائع کے مطابق سیدو شریف کے علاقہ اسلامپور میں چھ ماہ کی دلہن نے پھنکے سے جھول کر خودکشی کرلی ،مسماۃ(ش) زوجہ گوہر کی شادی چھ ماہ قبل ہوئی تھی اور گذشتہ روز اس نے اپنے کمرے کے اندر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ۔ ابتدائی طور پر خود کشی کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی ۔ سیدو شریف پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔دوسرے واقعہ خوازہ خیلہ کے علاقے باغ ڈھیرئی میں پیش آیا جہاں 60 سالہ بخت افسرسکنہ مشکومئی دریائے سوات میں مچھلی پکڑ رہا تھا کہ گہرے پانی میں جانے کی وجہ سے وہ دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ بعد میں لوگوں نے ان کی لاش نکال لی۔

اشتہار

River swatSuicideWoman

اشتہار