اشتہار

سوات ، توہین رسالت کے ملزم کو عمر قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:31جنوری2018)انسداد دہشت گردی سوات کی خصوصی عدالت نے چترال میں توہین رسالت کے ملزم کو عمر قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنادی،ملزم محمد امین2جون2017کو چترال کے مسجد میں توہین رسالت کا مرتکب ہوا تھا،جہاں پر مسجد کے امام نے اُسے لوگوں سے بچانے کی خاطر پولیس کے حوالے کیا تھا اور پھر وہاں کے عوام نے پولیس اسٹیشن کا بھی محاصرہ کررکھا تھا،پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے حالات کی خرابی کے پیش نظر ملزم کو راتوں رات سوات منتقل کیا تھا جسے گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر اسے عمر قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

اشتہار

BlasphemyCourt

اشتہار