اشتہار

سوات،غیر ملکی سمیت بین الصوبائی شاطرنوسرباز گروہ کے دو ارکان گرفتار

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:یکم فروری2018)سوات پولیس نے غیر ملکی سمیت بین الصوبائی شاطرنوسرباز گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق شاہ دوران سکنہ منگلور نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی کہ وہ کسی کام کی غرض سے خوازہ خیلہ گیا تھا۔ واپسی پر ایک موٹر کار والے نے ان کو لفٹ دے کر اپنی گاڑی میں بٹھا دیا اور راستے میں اسلحہ کی نوک پر ان سے 72ہزار روپے اور چار تولہ سونا لے کر ان کو راستے میں گاڑی سے پھینک دیا۔ اطلاع ملنے پر ڈی پی او سوات کی ہدایت پر پولیس نے فوری طور پر سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گاڑی کی پہچان کی اور لنڈاکے کے مقام پر گاڑی نمبرLWQ0270کو پکڑ کر ملزمان زرین اللہ سکنہ افغانستان اور انعام بادشاہ سکنہ تخت بھائی کو گرفتار کرکے مسروقہ رقم اور سونا برآمد کرکے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی۔

اشتہار

ArrestedPolice

اشتہار