اشتہار

کبل میں دھماکہ،ایک شخص جاں بحق جبکہ پندرہ افراد زخمی ہونے کی اطلاعات

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:03فروری2018ء) کبل کے علاقہ شریف آباد میں آرمی بیس کیمپ کے اندر دھماکہ، دھماکہ میں ایک شخص کے جاں بحق اور پندرہ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات، ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ شریف آباد میں آرمی بیس کیمپ کے اندر دھماکہ ہوا، پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ کی نوعیت کے بارے میں معلومات اکھٹی کی جا رہی ہے تاہم اس میں ایک شخص کے جاں بحق اور پندرہ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہے، مقامی ذرائع کے مطابق دھماکہ میں چار افراد جاں بحق جبکہ بائیس افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہے، دھماکہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر کرفیو نافذ کردیا ہے جبکہ زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کی جا رہا ہے۔

اشتہار

BalstinjuredKabal

اشتہار