اشتہار

چیک پوسٹوں کے خلاف احتجاج پر مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام :20فروری2018) سوات کے علاقہ خوازہ خیلہ میں چیک پوسٹوں پر سخت چیکنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے سول سو سائٹی کے خلاف انسدادِ دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا۔ گذشتہ روز سول سو سائٹی نے خوازہ خیلہ بازار میں احتجاج کیا تھا۔ جس کے بعد خوازہ خیلہ پولیس نے مظاہرین کے چھ رہنماؤں باچا گل، ایمل خان، احمد شاہ، اظہار خان، حسین شاہ اور لطیف خان کے خلاف ایس ایچ او خوازہ خیلہ کی مدعیت میں دفعات 7ATA,9ATA,124A,186,341,189,147,149 کے تحت ایف آئی آر درج کرادی ہے۔ ایف آئی آر میں ان افراد پر الزام لگایا گیا ہے کہ ان افراد نے مظاہرے کے دوران ریاست کے خلاف بے ہودہ الفاظ استعمال کیے ہیں۔ ریاست کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا۔ بازار میں دکانوں کو زبردستی بند کرایا۔ عوام میں خوف وہراس پیدا کیا۔ ٹریفک میں خلل ڈالی۔ آپریشن ایریا میں بغیر خصوصی اجازت کے مظاہرہ کیا اور سیکورٹی فورسز کے خلاف باتیں کیں۔ آخری اطلاعات تک پولیس کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لاسکی۔

اشتہار

ArmyFIRProtestSecuirty Check Post

اشتہار