اشتہار

سیدو شریف میں گیس سلنڈر پھٹنے سے بچی سمیت تین خواتین جھلس کر زخمی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:20فروری2018)سیدو شریف کے محلہ افسر آباد میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک بچی سمیت تین خواتین جھلس کر زخمی ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق سیدو شریف کے محلہ افسر آباد میں محتاج نامی شخص کے گھر میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایل پی جی سلنڈر زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ان کی اہلیہ مسماۃ(ن) ، بہو مسماۃ (ک) اور ایک بچی جھلس کر زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا اور ریسکیو1122کے اہلکاروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے بعد میں لگی آگ پر قابو بھی پالیا۔

اشتہار

Cylinder Blastsaidu sharif

اشتہار