اشتہار

وادی کالام اور گردونواح میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:26فروری2018) وادی کالام اور گرد نواح میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری ہے۔میدانی جنگل، کس اور انکر میں ٹمبر مافیانے اپنا راج قائم کرلیا ہے جبکہ محکمہ جنگلات خاموش تماشائی بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق سوات کی خوبصورت وادی کالام کے سب سے بڑے میدانی جنگل میں ٹمبر مافیا نے مختلف جگہوں پر درخت کاٹ دئے اور کٹے ہوئے تنوں کے نشانات بھی چھپائے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت سے درختوں کے تنے چھیل کر نقصان پہنچایا گیا ہے،کس کے علاقہ گال والی جنگلات میں مقامی لوگوں کے مطابق ایک سال کے دوران سینکڑوں درخت کاٹے گئے ہیں۔ انکر کے علاقہ مکینوں نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ آتشزدگی سے متاثر ہونے والے درخت بھی ٹمبر مافیالے اڑے اور لوکل کوٹہ کی آڑ میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی کی گئی ہے۔ علاقہ عوام نے مبینہ جنگلات کٹائی کی تفتیش کا مطالبہ کیا ہے اور جنگلات کے تحفظ کے لئے محکمہ جنگلات کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اشتہار

ForestKalam

اشتہار