اشتہار

بحرین،بہو نے ساس کو چھت سے گرا کر قتل کردیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:6 مارچ2018) سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ کانگا میں بہو نے ساس کو دھکا دے کر چھت سے گرا دیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی۔ بحرین پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی ادھیڑ عمر خاتون مسماۃ سوچہ زوجہ منور کے بیٹے فضل وہاب نے پولیس کو بتایا کہ ان کی والدہ کسی کام کی غرض سے گھر کی چھت پر تھی کہ بہو مسماۃ یاسمین نے ان کو دھکا دیا جس کے نتیجے میں وہ نیچے گر کر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق انہوں نے ملزمہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اشتہار

Bahraindead

اشتہار