اشتہار

نویکلے،گندگی کے ڈھیر سے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:27مارچ2018) مینگورہ کے محلہ نویکلے میں گندگی کے ڈھیر سے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ،محکمہ ٹی ایم اے نے چھپ سادھ لی، ذرائع کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے محلہ نویکلے،میاناگانو چم اور ملحقہ علاقہ جات میں گندگی کے ڈھیر سے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے گندگی گلی کوچوں میں پڑی ہوئی ہے جس سے نہ صرف امراض پھیل رہے ہیں جبکہ بدبو اور تعفن نے بھی لوگوں کا جینا محال کردیا ہے،علاقہ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد گندگی کے ڈھیر ہٹائے جائے۔

اشتہار

DUSTMingoraNaweykaleyTMA

اشتہار