اشتہار

کبل،ڈاٹسن کھائی میں گرنے سے تین سالہ بچہ جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:05اپریل2018) کبل کے علاقے قلاگے میں ڈاٹسن کھائی میں گرنے سے تین سالہ بچہ جاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ قلاگے کنڈر کُلالے میں پک اپ ڈاٹسن فنی خرابی کی وجہ سے ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی اور کھائی میں جا گری،جس کے نتیجے میں تین سالہ نوید اللہ جاں بحق جبکہ ڈرائیور دولت سمیت تین افراد زخمی ہو گئے،مقامی لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں خاتون بھی شامل ہے۔

اشتہار

AccidentKabal

اشتہار