اشتہار

‎ویکسین پلانے والے سرکاری محکمہ کے ملازمین کی تنخواہیں پانچ ماہ سے بند

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 26 اپریل 2018ء) سوات کے آئی ایچ پی کے ملازمین نے مستقل کرنے اور پانچ ماہ سے بند تنخو اہوں کے ادائیگی کا مطالبہ کردیا ۔وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نے صوبے میں مختلف پراجیکٹس کے ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں مگر محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے آئی ایچ پی کے ملازمین کو نظر انداز کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے آئی ایچ پی کے ملازمین میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار آئی ایچ پی یونین ضلع سوات کے صدر مولانا شاہد اللہ نے بریکوٹ میں میڈیا سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر نائب صدر فضل آمین ،پریس سیکرٹری بابر اقبال ،جمشید ،حمید کے علاوہ دیگر عہدیدار ان بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے ٹی پی کنٹرول ملازمین ،بلڈ ٹرانسفیکشن ملازمین ،ایچ آئی وی ملازمین بھی پراجیکٹس ملازمین ہیں کو مستقل کیا ہے ۔تحریک انصاف کے دور میں ہمارے ساتھ بے انصافی ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئی ایچ وی ملازمین مستقبل کے توانا پاکستان کے لئے مختلف مہلک بیماریوں کے خلاف اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور یہی ملازمین محکمہ صحت میں فرنٹ لائن کا کردار اداکررہی ہے ۔اور اسی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر آئی ایچ پی ملازمین کے ساتھ سوتلی ماں جیسا رویہ ترک کردیا جائے اورا ن کو ان کا جائز حقوق دیجائے ۔

اشتہار

بندبیماریاںپانچ ماہپولیوتنخواہخلافملازمملازمینویکسین

اشتہار