اشتہار

سوات میں پولیس کی جانب سے کوئیک اینڈ گرینڈ آپریشن جاری

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:30اپریل2018)ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود کی ہدایت پر ضلع بھر میں گزشتہ تین روز کے دوران جرائم پیشہ افراد ،مجرمان اشتہاریوں،سماج اور ملک دشمن عناصر کے خلاف کوئیک گرینڈ آپریشن جاری ہے،جس میں سپیشل پولیس کمانڈوز ایلیٹ فورس ،آپریشن پولیس ٹروپس ،لیڈیز پولیس،K-9 سکواڈ،بم ڈسپوزل پولیس یونٹ حصہ لے رہے ہیں۔سرچ اپریشن کے دوران سینکڑوں افراد کی بذریعہ جدید ٹیکنالوجی CRVS چھان بین کی گئی جبکہ بذریعہ جدید ٹیکنالوجی VVSہزاروں گاڑیوں کی بھی باریک بینی سے تلاشی لی گئی۔سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران اسلحہ و ایمونیشن جس میں شارٹ گن7عدد،پستول10 عدد،275عدد کارتوس برآمد کی گئی،65کلو گرام چرس ،آئس 5گرام،افیون5گرام ، 22لیٹر دیسی شراب برآمد کی گئی جبکہ جرائم پیشہ اور اوارہ گردی میں 300مشتبہ افراد گرفتارکی اسی دوارن1اشتہاریوں کوبھی گرفتار کرلیاگیا۔

اشتہار

ArrestedOperationPolice

اشتہار