اشتہار

صوبائی حکومت نجی اسکولوں کیساتھ طے شدہ معاہدہ کی پاسداری میں ناکام

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 04 مئی 2018ء) صوبائی حکومت نے 13 ماہ گزرنے کے باوجود بھی پرائیوٹ سکولوں کے ساتھ ایلمنٹری ایجوکیشن فاونڈیشن کے معاہدہ کے تحت واؤچر طلبہ کے تمام اخراجات کا وعدہ پورا نہیں کیا۔ تبدیلی کے دعویدار تعلیمی اصلاحات میں بھی اپنی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ 13ماہ گزرنے کے باوجوداس معاہدے کو عملی جامہ نہیں پہنایا گیا۔ نجی تعلیمی اداروں کے پرنسپلز کے اجلاس میں مقررین نے اس بات پر افسو س کا اظہار کیاکہ ایلمنٹری ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پرائیوٹ سکولوں کے ساتھ یہ معاہدہ کیا تھا کہ ہر تین ماہ بعد ہم ان کے اخراجات ادا کریں گے، مگر تاحال پرائیوٹ سکولوں کو واوچر طلبہ کے لئے ایک روپے تک فراہم نہیں کیا گیا۔ انہوں نے صوبائی حکومت کے اس اقدام پر شدید مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر ایلمنٹری ایجوکیشن نے اپنا وعدہ پورہ نہیں کیا، تو ہم تمام بچوں کو خارج کردیں گے۔

اشتہار

اسکولپاسداریتیرہ ماہطلبہفارغگورنمنٹمستقبلمعاہدہناکامواوچر

اشتہار