اشتہار

انتظامیہ کی کاروائی، گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں پر چھاپے، کئی جیل منتقل

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 21 مئی 2018ء) اسسٹنٹ کمشنرمینگورہ شہاب خان اور ڈی ایف سی سوات نے ماہِ رمضان میں گراں فروشوں اور ملاوٹ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد قصائیوں کے خلاف گراں فروشی پر مقدمات درج کیے اورکئی کو جیل بھی بھیج دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے چھاپوں کے دوران درجنوں گرانفروشوں کو گرفتار کیااور مختلف بازاروں میں مہنگی اشیا فروخت کرنے والوں سے بھاری جرمانے بھی وصول کئے۔ اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اورفوڈ ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ ٹیمیں مختلف دورے کرکے سبزی اور فروٹ منڈیوں میں پھلوں اور سبزیوں کی بولیوں کے وقت اور پرچون ریٹ کا تعین بھی کرتی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ بیان میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ صارفین کسی بھی خلاف ورزی کے خلاف ان نمبرز 09469240008, 03009022918, 03459516854 پر فوری شکایت درج کرواسکتے ہیں۔

اشتہار

انتظامیہذخیرہ اندوزوںکی کاروائیکے خلافگرانفروشوںمنافع خوروں
Comments (0)
Add Comment

اشتہار