اشتہار

سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کیلئے ٹیکس استثنٰی پانچ سال کے بجائے دس سال کردیا جائے۔ محمد امین

اشتہار

مینگورہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 25 مئی 2018ء) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا ہے کہ سوات اور دیگر علاقوں کے لئے ٹیکس سے استثنی پانچ سال کے بجائے دس سال کردیا جائے ۔مالاکنڈ ڈویژن کے لئے فوری طور پر ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا جائے ۔فاٹا ، پاٹا خاتمہ مستحسن اقدام ہے ۔اسی سے قبائلی اور مالاکنڈڈویژن کے عوام پورے ملک کے عوام کی طرح قانونی اور آئینی دائرہ کار میں شامل ہوجائیں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کے عوام پر ٹیکس کا نظام لاگو کرنے سے پہلے عوام کی معیار زندگی بہتر کرنے کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا جائے ۔تاکہ یہاں کی تباہ حال معیشت کو سہارا مل سکے اور عوام کوترقی کی مواقع میسرآجائیں ۔

اشتہار

استثنٰیایم پی اےپاٹاپانچ سالٹیکسدس سالسابقہفاٹامحمد امین
Comments (0)
Add Comment

اشتہار