اشتہار

‎واسا میں تعینات ٹی ایم اے سٹاف کا تنخواہوں کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج

اشتہار

مینگورہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 05 جون 2018ء) واسا میں تعینات ٹی ایم اے سٹاف کا تنخواہوں کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج ، تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان نے 77لاکھ روپے کاچیک فوری طور پر ملازمین رہنماؤں کو فراہم کرکے احتجاج ختم کردیا، ملازمین کی تنخواہوں پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا، ملازمین کے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم اکرام خان، تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالدمحمود،سی ای او واساشیدا محمداوراپریشن منیجر میاں شاہدعلی نے کہا کہ ملازمین ہمارے لئے قابل احترام ہیں، ان کے مسائل کے حل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائیگا، اس موقع پر تحصیل ناظم اکرام خان نے فوری طورپر77لاکھ روپے کاچیک تیارکرکے ملازمین رہنماؤں کے حوالے کردیااور کہا کہ میں نے سٹاف کو ماہ کے 26،27تاریخ کو ملازمین کی تنخواہ تیار کرنے کی ہدایت کی ، اس موقع پر ملازمین نے اوورٹائم کی اضافی تنخواہ کابھی مطالبہ کیا جس کی واسا اورٹی ایم اے حکام نے حل کرانے کی یقین دہانی کرادی ، اکرام خان نے کہا کہ ہم عوام کے نمائندے ہیں اورمسائل کے حل کیلئے مشترکہ طورپرکرداراداکرینگے انہوں نے واسا کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ تندہی سے صفائی اور پانی کے حوالے سے مسائل کاخاتمہ یقینی بنائیں۔

اشتہار

احتجاجاکرام خانتنخوائیںٹی ایم اےچیکختمسواتمینگورہواسا
Comments (0)
Add Comment

اشتہار