اشتہار

‎مینگورہ، عید قریب آتے ہی دکانداروں نے لوگوں کا خون چوسنا شروع کر دیا

اشتہار

مینگورہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 05 جون 2018ء) عید قریب آتے ہی دکان داروں نے لوگوں کا خون چوسنا شروع کر دیا،مینگورہ کی مختلف مارکیٹوں اور بازاروں میں عید کے حوالے سے سیل کے بورڈ لگا کر گاہکوں کی توجہ حاصل کی جا رہی ہے تاہم سیل کے نام پر لوٹ سیل جاری ہے،شہری علاقوں سمیت چینہ بازار، اللہ چوک، بلوگرام اور اوڈیگرام میں کئی دکانوں پرکپڑوں اور جوتوں پر 50 سے 60 فیصد سیل کے بورڈ بھی لگائے گئے ہیں تاہم قیمتوں میں گذشتہ سال کے مقابلے میں اس سال100 فیصد سے زائد اضافہ کیاگیا ہے۔دکاندار نہایت ہوشیاری سے پچھلے سال فروخت نہ ہونے والا سامان اس سال فروخت کر رہے ہیں، تاہم انتظامیہ ابھی تک سب اچھا ہے کی رٹ لگائے ہوئے ہے اوربازاروں میں گرانفروشی روکنے کے لیے مؤثر اقدامات نہیں اٹھا رہی۔

اشتہار

اضافہبازاربورڈتوجہخوندکاندارسواتسیلعیدغریب عوامقیمتگاہکلوٹ مارمارکیٹ
Comments (0)
Add Comment

اشتہار