اشتہار

سوات میں کھلونا نما اسلحہ کی بھرمار،معصوم بچے تشدد کی طرف راغب، انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 15 جون 2018ء)مینگورہ سمیت ضلع بھر میں کھلونا اسلحہ کی کھلے عام فروخت نے چھوٹے چھوٹے بچوں کو تشدد کی طرف راغب کردیا۔معصوم بچے گینگ بنا کرسارا دن ایک دوسرے پر حملے کرتے گولیاں برساتے ہیں۔کوئی بچہ زخمی ہو جاتا ہے تو دوسرا خوشی کا اظہار کرتا ہے۔ایک اندازے کے مطابق اس عید پر کروڑوں روپے کا کھلونا نما اسلحہ درآمد کیا گیا ہے۔دکانوں پر کھلے عام ان کھلونوں کی فروخت کے باعث والدین اپنے بچوں کی ضدکے آگے بے بس ہو کر انہیں کھلونے خریدکر دینے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔عوامی حلقوں نے میڈیا کی وساطت سے انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے متعلقہ افراد کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اشتہار

اسلحہانتظامیہبچےتشددخاموشیسواتکھلونا نماکی جانب راغبکی مجرمانہمستقبل تباہمینگورہ
Comments (0)
Add Comment

اشتہار