اشتہار

عید کی چھٹیاں، 60 ہزار گاڑیوں میں 5 لاکھ سے زائد سیاح سوات پہنچ گئے

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 18 جون 2018ء) سوات میں سیاحوں کی امد کا سلسلہ تاحال جاری ہے جبکہ ایک محتاط اندازے کے مطابق امسال عید کی چھٹیوں میں 60 ہزار گاڑیاں اور پانچ لاکھ سے زائد سیاح سوات کے مختلف وادیوں کو پہنچ گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق ضلع سوات میں عید کے موقع پر تقریبا 60 ہزار گاڑیاں داخل ہوئی ہیں، جن میں ایک محتاط اندازے کے مطابق تقریبا پانچ سے چھ لاکھ کے قریب سیاح سوات آئے ہیں جوکہ سوات کے سیاحتی مقامات میں پہنچ گئے ہیں، تاہم کل رات سے واپسی کا جزوی سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے جس کی وجہ سے سوات کی سڑکوں پر ٹریفک جام کا مسلہ بھی شدت اختیار کرگیا ہے، سیاح گھنٹوں گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہتے ہیں تاہم سیاح سوات پولیس کے اقدامات ، انتظامات اور رویہ سے خوش نظر آتے ہیں سیاحوں کا کہنا تھا کہ سوات پہنچ کر یہاں کے عوام نے انہیں پریشان نہیں کیا، بلکہ وہ بہت ہی خوش اخلاقی سے پیش ائے

اشتہار

انتظامیہبحرینپولیسٹریفکجامچھ لاکھ سیاحچھٹیاںخراج تحسینخوشیساٹھ ہزارسڑکیںسواتسوات پہنچ گئےعیدعید الفطرکالامگاڑیاںمدینمرغزارمستیاںموجمیاندمواپسی
Comments (0)
Add Comment

اشتہار