اشتہار

دریائے سوات میں چار دن سے لاپتہ عتیق علی شاہ کی لاش بریکوٹ کے مقام پر برامد

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 26 جون 2018ء) دریائے سوات میں لاپتہ ہونے والے مردان کاٹلنگ کے نوجوان عتیق علی شاہ کی لاش کو تین دن بعد دریائے سوات سے نکال لی گئی، لاش کو ڈھونڈنے کیلئے محمد ہلال اف علیگرامہ کی ٹیم اور ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم گزشتہ تین دن سے دریا میں سرچ کررہی تھی تاہم آج بریکو ٹ کے مقام پر محمد ہلال کے گروپ نے دریا سے لاش کو نکال کر ریسکیو 1122 کے حوالے کردیا ، جہاں سے لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا، واضح رہے کہ عتیق علی شاہ تین دن قبل دریا میں نہاتے ہوئے تیز پانی میں بہہ گیا تھا۔ واضح رہے کہ چار دنوں سے دریا سوات میں لاپتہ کالام کے تین افراد کی لاشیں تاحال نہیں مل سکی ہیں جن کی گاڑی پشمال کے قریب دریا سوا ت میں گر گئی تھی جبکہ ایک ہفتہ قبل بونیر سے تعلق رکھنے والے افراد جن کی گاڑی دریا سوات میں مانکیال کے مقام پر گر گئی تھی اس میں بھی ایک نوجوان کی لاش تاحال نہیں مل سکی ہے۔

اشتہار

الہلالامدادیبریکوٹدریادریائےریسکیو 1122سواتسے برآمدعتیق علی شاہکا رہائشیکاٹلنگکی لاشکے مقاملاپتہمرداننوجوان
Comments (0)
Add Comment

اشتہار