اشتہار

چار افراد کے قتل میں نامزد مبینہ ملزم بارے دارالقضاء مینگورہ نے بڑا فیصلہ سنادیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 27 جون 2018ء) بلوگرام میں چار افراد کے قتل میں نامزد ملزم وقاص کو عدالت نے رہا کردیا۔تفصیلات کے مطابق سال 2016 فروری کے مہینہ میں بلوگرام میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا پولیس کے مطابق بچوں کے درمیان ہونے والی معمولی تکرار میں بڑے کھود پڑے اور دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں ایک فریق کے چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔ مرنے والوں کے نام محمد آیاز، فیاض، شوکت اور ان کی ہمشیرہ بتائے گئے تھے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ مخالف فریق کا بھی ایک بندہ زخمی ہوا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے دونوں فریقین سے گرفتاریاں کی تھیں۔ اور پولیس تفتیش کے بعد ملزم وقاص کو پولیس نے گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دیدیا تھا تاہم دو سال عدالتی کاروائی کے بعد آج دارالقضائ مینگورہ نے ضمانت پر ملزم وقاص کی رہا ئی کا حکم جاری کردیا۔

اشتہار

الزامایوببلوگرامبنچپولیسچار افراد قتلحکمدارالقضاءرہائیسواتعدالتقاتلقتلملوثمینگورہنامزد
Comments (0)
Add Comment

اشتہار