اشتہار

کالا باغ ڈیم کی تعمیر کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے، اسفندیارولی

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کی ڈیم بنانے کی چندہ مہم میں اپنی بساط کے مطابق چندہ ڈالے گے لیکن کالا باغ ڈیم کی تعمیر کسی بھی صورت قبول نہیں کرینگے۔

اشتہار

عمر زئی میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اسفندیار ولی خان کا کہنا تھا کہ اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے بھاشا اور مہمند ڈیم بنانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں کیوں کہ مہمند اور بھاشا ڈیم کا مطالبہ اے این پی کا دیرینہ مطالبہ تھا جب کہ چیف جسٹس کی ڈیم بنانے کی چندہ مہم میں اپنی بساط کے مطابق چندہ ڈالے گے لیکن کالا باغ ڈیم کی تعمیر کسی بھی صورت قبول نہیں کرینگے۔

اے این پی کے مرکزی صدر نے کہا کہ تحریک انصاف اس وقت تحریک سیاسی مہاجرین بن چکی ہے کیوں کہ کپتان کے ساتھ دیگر جماعتوں کے شامل ہونے والوں کو لوٹے کہنا لوٹے کی بےعزتی ہے، یہ دراصل سیاسی طوائف ہیں جو اپنے مفادات کیلئے کپتان کا ساتھ دے رہے ہیں جب کہ بنوں میں عمران خان کا استقبال گندے ٹماٹروں اور کراچی میں لوگوں نے ان کے خلاف پلے کارڈ اٹھائے۔

اسفندیارولی نے کہا کہ آج باچا خان اور ولی خان کی بدولت ہم نے اس مٹی کو اپنا نام دیا،اٹھارویں ترمیم میں ہم نے اس صوبے کے 90 فیصد حقوق حاصل کئے اور جس دن اٹھارویں ترمیم کو چھیڑا گیا تو ہم سب سڑکوں پر نکلیں گے۔

اشتہار

Comments (0)
Add Comment

اشتہار