اشتہار

نگران وزیراعظم اور آرمی چیف کی بلور ہاؤس پشاورآمد،شہید ہارون بلور کی شہادت پراظہار تعزیت

اشتہار

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیراعظم جسٹس (ر)ناصرالملک اور آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ پشاورمیں بلور ہاﺅس پہنچ گئے اور انہوں نے شہید ہارون بلور کی شہادت پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران وزیراعظم جسٹس (ر)ناصرالملک اور آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے پشاور پہنچے تو اجلاس میں شرکت سے پہلے دونوں رہنما بلور ہاﺅس پہنچ گئے اور شہید ہارون بلور کی شہادت پران کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا جبکہ نگران وزیراعظم جسٹس (ر)ناصرالملک اور آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی بلو ر ہاﺅس آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ۔واضح رہے کہ پشاور میں اے این پی کی کارنر میٹنگ کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں پارٹی رہنما اور پی کے 78 سے اے این پی کے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور سمیت 22 افراد شہید جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

اشتہار

آرمیاظہار تعزیتاے این پیپاک فوججسٹس ریٹائرڈچیفدھماکہرہنماسربراہناصرالملکنگران وزیراعظمہارون بلور
Comments (0)
Add Comment

اشتہار