اشتہار

تحصیل مٹہ میں بیکری کا مزدور اپنے کمرہ میں مردہ پایا گیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 19 جولائی 2018ء) سوات کے علاقہ مٹہ میں بیکری میں کام کرنے والا مزدور جس کا تعلق مظفر گڑھ پنجاب سے تھا اپنے کمرہ سے مردہ حالت میں پایا گیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد آبائی علاقہ مظفرگڑھ روانہ کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مٹہ کے بازار میں واقع نادر سویٹ ہاؤس میں کام کرنے والا مظفر گڑھ کا رہائشی شاہد حسین گذشتہ رات اپنے کمرے میں سویا ہوا تھا کہ صبح کمرے سے مردہ حالت میں پایا گیا۔ پولیس کو اطلاع ملی تو لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مٹہ اسپتال منتقل کردی اورابتدائی رپورٹ درج کرلی۔ بعد ازاں لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔

اشتہار

laboirmattamuzaffar garhnadar sweetspasses awayPolicepost martimroomshahidبیکریپایا گیاپوسٹ مارٹمپولیسجانبحقسواتشاہدکا رہائشیلاشلواحقین کے حوالہمٹہمردہمزدورمظفر گڑھنادر سویٹ
Comments (0)
Add Comment

اشتہار