اشتہار

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 4 پر امیرمقام کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست منظور

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 29 جولائی 2018ء) امیر مقام کی جانب سے دائر کردہ درخواست برائے دوبارہ گنتی حلقہ پی کے4 منظور،لہٰذا کل صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 4 کے تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی۔ ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام کے وکیل افتخار احمد سینئر اور پی ٹی آئی کے ایم پی اے عزیز اللہ گران کے وکلا کی دلائل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے امیر مقام کی درخواست منظور کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔ اس حلقہ پر پی ٹی آئی کے منتخب ایم پی اے عزیز اللہ گران کو امیر مقام پر 49 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

اشتہار

amir maqamapplicationazizullah grangranmuqampakistan tehreek insafpk4PTirecountingالیکشنامیر مقامانتخاباتپی ٹی آئیحلقہ پی کے چاردرخواستدوبارہ گنتیسواتعزیزاللہ گرانمنظورووٹ
Comments (0)
Add Comment

اشتہار