اشتہار

دینی مدرسہ کا 17 سالہ طالبعلم دریائے سوات میں نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ ہوگیا، تلاش جاری

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 01 آگست 2018ء) سوات کے تحصیل چارباغ میں سترہ سالہ نوجوان دریائے سوات میں نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ ہوگیا۔ سترہ سالہ اجمل ولد رحمت خان سکنہ سرسردارے چارباغ کے مدرسہ میں زیر تعلیم تھا ۔ منگل کو دریائے سوات میں نہانے کے لئے اتر گیا جہاں نہاتے ہوئے بے رحم موجوں کی نذر ہوکر ڈوب گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے انکھوں سے اوجھل ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق لاش کی تلاش جاری ہے جبکہ عوامی سطح پر بھی لاش کو تلاش کرنے کیلئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

اشتہار

امدادی کاروائیاںپولیستلاش جاریجان بحقدریادریائے سواتڈوب کرلاپتہمقامی سطح پر
Comments (0)
Add Comment

اشتہار