اشتہار

سوات سے کراچی جانے والی بس اور آئل ٹینکر کے مابین تصادم ، 13 افراد جاں بحق

کوہاٹ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 04 آگست 2018ء) انڈس ہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم ، جس کے نتیجہ میں 13 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہوگئے۔کوہاٹ کے علاقے لاچی کے قریب مسافروں سے بھری بس نمبر EA3861 Peshawar اور آئل ٹینکر کے درمیان خطرناک حادثہ پیش آگیا جس کی نتیجہ میں 13 افراد جانبحق جبکہ 50 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق بدقسمت بس سوات سے کراچی جارہا تھا ۔ امدادی اہلکاروں اور شہریوں نے زخمیوں کو فوری طور پر ایل ایم ایچ اور کے ڈی اے اسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اب تک 13 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ جاں بحق ہونے والے 13 افراد کے نام مندرجہ ذیل ہیں

1۔کلثوم سکنہ نا معلوم

2۔گل حکیم ولد گلاب شاہ سنکہ سانگلہ

3۔ فرمان علی ولد معروف شاہ سکنہ بونیر

4۔ ذوالقعدہ زوجہ صدر ایوب سکنہ بونیر

5۔ سباہ نور دختر زاکر سکنہ تخت بھائی

6۔ صاحب زاد ولد نظیر سکنہ پیر بابا بونیر

اشتہار

7۔ جان محمد ولد مومریز خان سکنہ عریب نواز کالونی کراچی غربی

8۔ بخت شیر ولد صفت گل سکنہ خان پور ضلع بونیر

9۔ وجاہت زوجہ زاکر سکنہ تخت بھائی

10۔شرین زمان ولد بخت افسر سکنہ بونیر

11۔دل ارام ولد شمشیر سکنہ ڈگر بونیر

12۔اسامہ ولد نا معلوم سکنہ پشاور

13۔ نعمان حبیب ولد حبیب الرحمن سکنہ مردان

ضلعی انتظامیہ نے ایل ایم ایچ اور کے ڈی اے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

اشتہار

آئیل ٹینکربستصادمتیرہ افرادجانبحقجانے والیجاں بحقحادثہسوات سےکراچیکوہاٹمیں
Comments (0)
Add Comment

اشتہار